Simple Cake Recipe

Simple Cake Recipe

 لذیز ٹی کیک گھر پر تیار کریں وہ بھی بنا اوون کے  نہایت آسان ترکیب :-
اجزا :
پسی چینی -آدھا کپ 
میدہ -ایک کپ بھر کر 
تیل -ایک چوتھائی کپ 
انڈہ -٢ عدد 
دودھ -آدھا کپ 
ونیلا اَسینز -آدھا چھوٹا چائے کا چمچ 
زردے کا رنگ -٢ چٹکی 
بکنگ پاؤڈر -ایک کھانے کا چمچ 
اشرفیاں -ایک چوتھائی کپ یا اپنی پسند کے مطابق 
ترکیب :
سب  سے اہم بات یہ کے آپکو سبسے پہلے اپنا کیک کا برتن تیار کرنا ہے اسکو اچھی طرح سے تیل سے برش کرلیں پھر اس پر بکنگ پیپر لازمی لگائیں اب اسکو ایک جگہ رکھ دیں -اب ایک صاف برتن میں سب سے پہلے  دودھ ڈالیں پھر ایک چمچ (وہسک )لیلیں اب اسمیں انڈے پھر ونیلا اسسینز ڈال کر خوب اچھی طرح ملا یں کے یہ ایک جان ہوجاییں اسکے بعد اسمیں تیل شامل کیجیے اسکو اچھے سے ملا لیں اسکے بعد اسمیں پسی ہوئ چینی شامل کرتے جائیں اور ملاتے جایئے پھر زردے کا رنگ شامل کیجیے اور اب ایک بڑی چھنی پیالے پر رکھ کر اسمیں میدہ ڈالیں اور بیکنگ پاؤڈر پھر اسکو اچھے سے چھاننتے ہوئے پیالے میں ڈال دیں اب جلدی جلدی اور فورن اسکو ملانا شروع کردیں اچھی طرح سے ملانے کے بعد اس آمیزے کو پہلے سے تیار شدہ کیک کے برتن میں ڈال دیں -اور اوپر سے اشرفیاں ڈال دیں یا اگر آپ اندر بھی اشرفیاں ڈالنا چاہیں تو ڈال کر ملا کر اسے برتن میں ڈالیں 
اب سب سے اہم بات کے ہم اسے بنا اوون کیسے بناییں تو اسکے لئے سب سے پہلے آپ ایک ایک ڈھکن والی کڑھائی لیں اور اسکو درمیانی انچ پر ٥ منٹ رکھ کر گرم کرلیں پھر اسمیں ایک سٹیل کی پیالی الٹی رکھ کر اس پر وہ کیک کے آمیزے والا پیالہ رکھ دیں ور ڈھک دیں کڑھائی کو بس ایک بات کا خاص خیال رکھیئے گا کے کیک کا برتن کہیں سے بھی کڑھائی سے نہ لگ رہا ہو ورنہ کیک جل جاےگا -
کیک کو ہلکی آنچ پر ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ لگ سکتا ہے اسکو اچھی طرح سے ٹھنڈا ہونے کے بعد اس کو پلیٹ میں نکال لیجیے اور آدھا گھنٹے بعد گرم گرم چائے کے ساتھ پیش کیجیے -
نوٹ :
کیک تیار ہونے کے فورا  بعد اگر کھائیں گے تو کچا کچا لگےگا اسلئے اسے مکمل ٹھنڈا ہونے کے بعد پیش کیجیے-    

What's Your Reaction?

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow