ذوالحجہ کے فائدے اور ان کی اہمیت

 موضوع ہے ذوالحجہ کی اہمیت اور اسمیں کرنے والے اہم کام

ذوالحجہ کے فائدے اور ان کی اہمیت

اسلام و علیکم آج کا ہمارا  موضوع ہے ذوالحجہ کی اہمیت اور اسمیں کرنے والے اہم کام یہ بات ہم سب باخوبی جانتے ہیں کے اسلامی  مہینوں میں رمضان المبارک کے بعد جس مہینے کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے وہ  ذوالحجہ ہے ویسے تو یہ پورا مہینہ ہی بہت اہمیت کا حامل ہے مگر بلخصوص شروع کے دس دن یعنی پہلی سے دس   ذوالحجہ یہ دس دن الله کو بہت محبوب ہیں ان میں مسلمان حج ادا کرتے ہیں اور تمام امّت مسلمہ حج کی عبادات اور دعاؤں میں شامل ہوتی ہیں - اگر رمضان کے بعد کس نفلی  روزوں کوبہت فضیلت  حاصل ہے تو وہ ذوالحجہ  کے نو دنوں کے روزے ہوتے ہیں ذوالحجہ کے ان دس دنوں میں ہمیں جن کاموں کا اہتمام ضرور کرنا چاہیے وہ کچھ یوں ہیں 
نماز :
اول وقت میں ادا کرنا 
خشو اور خضوع کے ساتھ ادا کرنا 
ہر رکعت میں مختلف سورتیں پڑھنا 
اشراق و چاشت کے نوافل پڑھنا 
تہجد میں طویل قرآت کرنا 
مردوں کا جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا 
روزہ :
٩  ذوالحجہ کا روزہ رکھنا 
زیادہ سے زیادہ نفلی روزے رکھنا 
پیر اور جعمرات کا روزہ رکھنا 
قضا شدہ روزے رکھنا 
امید ہے کے عرفہ کا روزہ رکھنا گزشتہ اور آیندہ سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاۓگا -(مسلم )
قرآن مجید :
قرآن مجید کی بکثرت تلاوت کرنا 
مختلف قراہ کی تلاوت سننا 
نئی سورتیں حفظ کرنا 
حفظ کی دہرائی کرنا 
قرآن مجید کا ترجمہ و تفسسیر پڑھنا یا سننا 
معنی پر غور و فکر کرنا 
دوسروں تک قرآن کا پیغام پہنچانا 
ذکر و دعا :
تحلیل ،تکبیر اور تحمید کا احتمام کرنا 
صبح و شام کے اذکار کرنا 
استخفار اور ذکر کی کثرت کرنا 
درود شریف پڑھنا 

مقبول اوقات میں دعائیں مانگنا خصوصاً عرفہ کے دن 
نئی دعائیں اور ازکار یاد کرنا 
صدقہ و خیرات :
زکعت کی ادائیگی کا اہتمام کرنا 
زائد از ضرورت چیزوں کا صدقہ کرنا 
کوئی پسندیدہ ترین چیز الله کی راہ میں دینا 
والدین ،بیوی ،بچوں اور عزیز و اقارب پر خرچ کرنا 
خدمت خلق :
رشتے داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا 
پڑوسیوں کی خبر گیری کرنا 
ضرورت مندوں کی مدد کرنا 
دین کی تعلیم و تبلیغ میں حصہ لینا 
اجتمائی بھلائی کے کاموں میں رضاکارانہ خدمت انجام دینا 
رسول اکرم محمّدصلى الله عليه وآله وسلم  نے فرمایا :
"کسی بھی دن کیا ہوا عمل الله کو ان دس دنوں میں کئے ہوئے عمل سے زیادہ محبوب نہیں ہیں "

What's Your Reaction?

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow