عامر لیاقت حسین کی ماڈل متھیرا کے ساتھ آخری انسٹا چیٹ وائرل

عامر لیاقت حسین کی ماڈل متھیرا کے ساتھ آخری انسٹا چیٹ وائرل

گزشتہ روز کراچی میں انتقال کرجانے والے ایم این اے عامر لیاقت حسین کی میزبان و ماڈل متھیرا کے ساتھ کی گئی آخری انسٹا چیٹ وائرل ہوگئی۔عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال نے سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات کو غمزدہ کر دیا ، ٹی وی اداکارہ متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی اور عامر لیاقت کی انسٹا چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

اس چیٹ میں متھیرا نے عامر لیاقت سے انٹرویو لینے کے بارے میں گفتگو کی تھی۔ عامر لیاقت نے اٴْن سے کہا تھا کہ میں الگ سے ملنا چاہوں گا کہ کوئی مجھے سن سکے اور پھر شاید ان احمقوں کو سمجھائے جو مجھے کبھی نہ سمجھ سکے۔عامر لیاقت کی بات پر متھیرا نے کہا کہ سر! آپ پریشان نہیں ہوں، میں اور میری ٹیم یہ سب بہت اچھے سے سمجھتی ہے۔متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ عامر لیاقت کے انتقال کی خبر خوفناک اور افسوسناک ہے ،عامر لیاقت حسین کا اٴْس وقت مذاق اٴْڑایا کہ جب انہیں سب کی مدد کی ضرورت تھی۔

What's Your Reaction?

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow