ڈر ہے مہنگائی کے باعث لوگ فلم نہیں دیکھیں گے، مہوش حیات

مہنگائی کے باعث لوگ فلم نہیں دیکھیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مہوش حیات

ڈر ہے مہنگائی کے باعث لوگ فلم نہیں دیکھیں گے، مہوش حیات

 عید الاضحی پر ریلیز کیلئے تیار فلم لندن نہیں جائوں گا کی ہیروئن مہوش حیات نے کہا ہے کہ ڈر ہے مہنگائی کے باعث لوگ فلم نہیں دیکھیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مہوش حیات، کبری خان اور ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جاوں گا کو عید پر پیش کیا جا رہا ہے اور مہنگائی کے باعث سینماوں کے ٹکٹس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد جہاں دیگر چیزوں کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، وہیں سینما کے ٹکٹس میں بھی 250سے 300سے روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔کراچی کے سینمائوں میں اس وقت ایک ٹکٹ کی قیمت 750روپے سے لے کر 1500تک فروخت ہو رہی ہے۔سینمائوں میں موجود مختلف ہالز کی قیمت الگ الگ ہے جبکہ فلمز کے شو ٹائم کے حوالے سے بھی ٹکٹس کی قیمتوں میں بھی تبدیلی کی جاتی ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فلم کی ابتدائی ٹکٹ 750رکھی گئی ہے جبکہ زیادہ سے ٹکٹ 1500 تک رکھی گئی ہے۔ٹکٹس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہی مہوش حیات کو ڈر ہے کہ ممکنہ طور پر لوگ مہنگائی کی وجہ سے ان کی فلم نہیں دیکھ پائیں گے۔مہوش حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی فلم کی کہانی کو بہترین قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ لوگ مہنگائی کے باوجود عید پر تفریح حاصل کرنے کے لیے ان کی فلم دیکھنے آئیں گے۔

اداکارہ نے تسلیم کیا کہ انہیں ڈر ہے کہ لوگ مہنگائی کی وجہ سے ان کی فلم دیکھنے نہیں آئیں گے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ لوگوں کو عید پر تفریح کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے شائقین ضرور سینماء جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی فلم مکمل طور پر مصالحہ ہے اور لوگوں کو دیکھ کر مزہ آئے گا۔

What's Your Reaction?

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow