میرا کے بیان کے معاملے کو صباء قمر نے نظر انداز کردیا، مداحوں کی تعریف

میرا کے بیان کے معاملے کو صباء قمر نے نظر انداز کردیا، مداحوں کی تعریف

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی ممتاز اداکارہ صبا قمر کا لالی ووڈ کی اداکارہ میرا کے بیان پر ردِعمل سامنے آگیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔

انسٹا گرام پر اداکارہ صبا قمر نے اپنے مداحواں سے بات چیت کا سیشن لیٹس ٹاک رکھا جس کے دوران ایک مداح نے ان سے اداکارہ میرا کے متنازع بیان کے حوالے سے سوال کیا کہ اس بارے میں ان کا کیا کہنا ہے جس پر صبا نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ویٹ واٹ‘ ساتھ ہی انہوں نے شرمندگی اور حیرت کو ظاہر کرتے ہوئے دو ایموجی بھی بنائے ہیں۔ اداکارہ صبا قمر کا یہ ردِ عمل سوشل میڈیا صارفین کو خوب پسند آیا اور معاملے کو نظر انداز کرنے پر ان کی تعریف بھی کی۔

What's Your Reaction?

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow